17 ستمبر 2010 - 19:30

مطلع الفجر راڈار اب سارے علاقے کو کور کررہا ہے اور مغربی ساخت کے راڈار ہٹادئے گئےہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوبی علاقے میں اینٹی ایرکرافٹ ڈیفنس فورسز کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کے ماہرین کا بنایا ہوا مطلع الفجر راڈار اب سارے علاقے کو کور کررہا ہے اور مغربی ساخت کے راڈار ہٹادئے گئےہیں۔ بریگیڈیر قنبرعلی صلاحیان نے جنوبی علاقے میں اینٹی ایرکرافٹ ڈیفنس کی توانائیوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ خاتم الانبیاء کمانڈ سنٹر میں سپاہ اسلام کے جیالے مختلف دفاعی سازوسامان اور مطلع الفجر راڈاروں سے استفادہ کرتے ہوئے علاقے کی حفاظت میں مشغول ہیں۔ انہوں نے دشمن کی دھمکیوں کو نفسیاتی جنگ کا حصہ قراردیا اور کہا کہ ایران کی مسلح افواج ہرطرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110